مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے فتاح ہائپر سونک میزائل کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے میزائل ٹیکنالوجی سمیت مختلف سائنسی شعبوں میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے ہائپر سونک میزائل فتاح بناکر ایرانی سائنسدانوں نے دنیا میں اپنی صلاحیت کا خوب مظاہرہ کیا۔ یہ ٹیکنالوجی دنیا کے معدود ممالک کے پاس ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آواز کی رفتار سے بھی زیادہ تیز میزائل تیار کیا ہے جو مخالف میزائل کی پہنچ سے باہر اپنے راستے میں حرکت کرتا ہے۔ عام میزائل کا ایک مخصوص مدار ہوتا ہے جس میں حرکت کرتا ہے اور میزائل شکن نظام کے ذریعے اس کو گرایا بھی جاسکتا ہے لیکن فتاح میزائل دشمن کے دفاعی سسٹم کو چکمہ دے سکتا ہے۔ یہ میزائل اپنی مخصوص رفتار کی وجہ سے مخالف میزائل کے ذریعے منہدم نہیں کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس میزائل کی دوسری اہم خصوصیت اس کا اچانک راستہ بدلنا ہے۔ راستہ بدلنے کی وجہ سے دشمن اس کی نگرانی کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔ اپنا راستہ بدل کر دشمن کو دھوکہ دیتا ہے۔ ظاہری طور پر ایک ہدف کی طرف حرکت کرتا ہے لیکن اچانک راستہ بدل کر دوسرے مقام پر کسی تنصیبات کو نشانہ بناسکتا ہے۔
میجر جنرل سلامی نے کہا کہ دنیا کے معدود ممالک ہی ہائپر سونک میزائل ٹیکنالوجی رکھتے ہیں۔ ایرانی انجینئروں نے اس ٹکنالوجی پر دسترسی حاصل کرکے دنیا میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ ہم دنیا میں ہائپر سونک ٹیکنالوجی رکھنے والے چار ممالک میں شامل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں رہبر معظم کی ہدایات اور حوصلہ افزائیوں کی مرہون منت ہیں۔ انہوں نے ہی پابندیوں کے سخت دور میں ہمارے سائنسدانوں اور انجینئروں کا حوصلہ بڑھایا۔ غیر منصفانہ پابندیوں نے ہمیں تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا گر سکھایا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنی حرکت اور پیشرفت کو کسی بھی صورت میں متوقف نہیں کریں گے۔ مصنوعی ذہانت اور الیکٹرونک جنگ سمیت جدید ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ سپاہ پاسداران کے تحقیقاتی مراکز میں جدید ٹیکنالوجی کے مختلف شعبے عملی طور پر فعال کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ